Cheptel Feeds
Cheptel Feeds
Cheptel Feeds is manufactured based on the nutritional requirements of animals and offer proprietary and farm-led feed solutions that are designed to enhance milk yield, meat production, butterfat levels, fertility, and overall animal health—ultimately improving farm profitability.
چیپٹل کیپرووائن فیڈ نمبر 19
- یہ فیڈ خاص طور پر بھیڑوں اور بکریوں کی روزمرہ غذائی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، جو ان کی شاندار صحت اور منافع بخش فارمنگ کا مکمل حل ہے۔
- یہ فیڈ بھیڑوں اور بکریوں کی جسمانی نشوونما کو تیز کرتی ہے اور ان کے وزن میں شاندار اضافہ کرتی ہے، جو گوشت کی پیداوار کے لیے انتہائی منافع بخش ہے۔
- ضروری منرلز، وٹامنز اور متوازن پروٹین سے بھرپور یہ خوراک جانوروں کا مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے تاکہ وہ موسمی اور عام بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
چیپٹل فیڈ (کالف سٹارٹر) نمبر 20
- نوزائیدہ کٹوں اور بچھڑوں کی تیز رفتار اور صحت مندانہ نشوونما کے لیے ایک بہترین اور ٹھوس خوراک۔
- معدے کی نشوونما کو تیز کر کے بچوں کی جسمانی بڑھوتری میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے۔
- بچوں میں قدرتی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتی ہے تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
- اس کے باقاعدہ استعمال سے بیماریوں کے خلاف مزاحمت بڑھتی ہے اور بچوں کی شرحِ اموات میں خاطر خواہ کمی آتی ہے۔
چیپٹل (ہیفر فیڈ) نمبر 21
- ہر نسل کے خشک اور حاملہ جانوروں کی تمام غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نہایت مناسب قیمت پر بہترین فیڈ۔
- جگالی کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں سے ضروری غذائی اجزاء جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔
- اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور وقت پر ہیٹ میں آتا ہے۔
- بچھڑیوں کے حاملہ ہونے کی شرح اور تولیدی صحت میں شاندار اضافہ کرتی ہے۔
چیپٹل فیڈ (ملک فلو پریمیم) نمبر 22
- تازہ اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے لیے ایک پریمیم انتخاب، جو TMR (Total Mixed Ration) کے لیے انتہائی موزوں ہے۔
- میٹابولزم اور معدے کی تیزابیت کو مستحکم رکھنے اور میٹابولزم کی درستگی میں بے حد مفید۔
- دودھ کے گاڑھے پن اور فیٹ میں یقینی اضافہ۔
- دیرپا پیداوار دودھیل جانوروں کا سُوا لمبا کرتی ہے تاکہ بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔
- تولیدی مسائل، لنگڑے پن اور ساڑو جیسے مسائل کو جڑ سے ختم کرنے میں مددگار۔
- یہ آپ کے جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں یقینی اضافہ کرتا ہے۔
چیپٹل فیڈ (میٹ گرو) نمبر 23
- یہ فیڈ خاص طور پر کٹڑوں، بچھڑوں اور قربانی والے جانوروں کی بہترین اور تیز نشوونما کے لیے تیار کی گئی ہے۔
- یہ فیڈ جانور کو صحت مند بناتی ہے اور گوشت کی پیداوار میں شاندار اضافہ کرتی ہے۔
- گوشت والے جانوروں کو فربہ کرنے (موٹا کرنے) کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور کے وزن میں روزانہ 900 گرام سے 1200 گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔
- اس کے متواتر استعمال سے جانوروں کی جلد میں قدرتی چمک پیدا ہوتی ہے جس سے ان کی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
چیپٹل فیڈ (ملک فلو) نمبر 24
- یہ فیڈ خاص طور پر جانوروں کی صحت بحال رکھنے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
- دودھ کی مقدار اور اس میں موجود ٹوٹل سالڈز (Total Solids) کو نمایاں حد تک بڑھاتی ہے۔
- پروٹین، امائنو ایسڈز، چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور منرلز سے بھرپور، اور ہر قسم کے ٹاکسن سے پاک۔
- ری پروڈکشن کے مسائل کو ختم کر کے جانور کی تولیدی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
- اس کے باقاعدہ استعمال سے جانور کا باڈی اسکور (Body Condition Score)، وزن اور خوبصورتی دیرپا برقرار رہتی ہے۔
چیپٹل فیڈ (ملک فلو گولڈ) نمبر 25
- یہ فیڈ بالخصوص امپورٹڈ اور زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
- دودھ کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے گاڑھے پن میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔
- زہر باد، تیزابیت اور لنگڑے پن سے محفوظ رکھتی ہے۔
- غذائی قلت دور کر کے قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے، جس سے حیوانے کی سوزش (ساڑو) جیسی موذی بیماری میں واضح کمی آتی ہے۔
- زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کے تولیدی مسائل کو مؤثر انداز میں حل کرتی ہے۔
چیپٹل کسٹمائزڈ فیڈ 999
- یہ فیڈ آپ کے جانوروں کی نسل، دودھ کی مقدار اور ان کے سوئے کے حساب سے تیار کی جاتی ہے۔
- آپ کے فارم پر موجود سائیلج، توڑی، لوسرن اور دیگر چارے کو دیکھ کر اس کا فارمولا بنایا جاتا ہے۔
- جانوروں کی بنیادی ضرورت کے مطابق اس میں بہترین اجناس اور غذائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں۔
- خصوصی بناوٹ کی وجہ سے یہ جانوروں کی صحت کو برقرار رکھتی ہے اور دودھ کی پیداوار بڑھاتی ہے۔